تازہ تر ین

کنگنا رناوت کے اقربا پروری کے الزام پر حیرت ہے ، عمران ہاشمی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے اقرابا پروری کا الزام حیران کن ہے۔

اداکار عمران ہاشمی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ فلمیں کی ہیں اور بطور اداکار انہیں پسند کرتا ہوں تاہم کنگنا رناوت کا پوری فلم انڈسٹری پر اقربا پروری کا الزام لگانا غلط ہے۔

عمران ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ فلم ” گینگسٹر” میں کنگنا کا کردار میرے کردار سے زیادہ اہم تھا۔ اسی فلم کی وجہ سے کنگنا کو نئی شناخت ملی اور آگے بڑھنے کے مواقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ انڈسٹری میں کنگنا کو کچھ برے تجربات ہوئے ہوں اور اس بنیاد پر یہ ان کی رائے ہو تاہم میرے خیال میں اقربا پروری سے کام لینے کو شاید ہی دوبارہ چانس ملا ہو۔ انڈسٹری میں شاید کچھ لوگ نشہ کرتے ہوں لیکن اس پر پوری انڈسٹری کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جا سکتا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے 2017 میں بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر اور فلم میکر کرن جوہر کے ٹی وی شو ” کافی ودد کرن” میں انہیں براہ راست بالی ووڈ میں اقربا پروری کا علمبردار قرار دیا تھا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv