تازہ تر ین

صدارتی الیکشن، عوامی نیشنل پارٹی کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

 اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر  آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل  ولی خان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ہفتے کے روز ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ اے این پی نے 9 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نئے صدر کے انتخاب کیلیے الیکشن 9 مارچ کو ہوں گے، اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری ہیں جبکہ اُن کے مد مقابل محمود خان اچکزئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv