تازہ تر ین

پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہماری مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں یہاں سچائی بیان کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv