تازہ تر ین

میٹا نے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد کم کردی

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔

اس سے قبل امریکا میں تو یہ عمر 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔

لیکن اب میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن نے تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کر دی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی لا رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے گھٹ کر 13 ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے زیر استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ جس کے مطابق بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغام یا کالز کو کوئی بھی حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی نہ تو پڑھ سکتا ہے نہ ہی سن سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv