تازہ تر ین

جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کیلئے تو سفید رنگ اقلیتی برادری کیلئے ہے۔

قائداعظم کے یوم ولادت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب کابینہ نے بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، اور صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے خصوصی دعا کرائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قائد کا احسان ہے آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، آنے والی نسلیں بھی ان کا یہ احسان اتار نہیں سکتیں، قائد اعظم جیسا مدبر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے کام کام اور کام کا ویژن دیا، ہم اس ویژن کو اپنا کر اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے گورننس کا بہترین ماڈل پیش کیا، قائد کے افکار پر چل کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسیحی برادری کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاہور کے بشپ کا ہمیشہ امن وامان کےلیے کردار رہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت نے ان گرجا گھروں کی جلدازجلد تعمیر نو کی، قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کیلئے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کیلئے ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv