تازہ تر ین

پاکستان میں خطے کی سب سے بڑی فضائی مشقوں میں شامل انڈس شیلڈ 2023 جاری

پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انڈس شیلڈ خطےکی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہے، مشق بین الاقوامی تعاون بڑھانے، ملکی فضائی صلاحیتوں کیلئے اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا بتانا ہے کہ فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای، مصر کی افواج شریک ہیں، اس کے علاوہ مشق میں عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق مشق میں پائلٹس،گراؤنڈ عملہ اور ائیرڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ شرکت کر کے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv