تازہ تر ین

افغان کرکٹر نوین الحق اور کوہلی کی بالآخر صلح ہوگئی

افغانستان کے کرکٹر نوین الحق اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان بالآخر صلح ہوگئی۔

 

 

رواں سال آئی پی ایل کے دوران لکھنؤ سپر جائنٹس کے نوین الحق اور  رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی کی میچ کے دوران اس حد تک تلخ کلامی ہوئی تھی کہ میدان میں موجود  ساتھی کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا تھا۔

تاہم جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی تھی۔

یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی تھی، نوین الحق کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔

یہ معاملہ یہاں بھی ختم نہیں ہوا تھا، میچ کے بعد نوین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویرات کا نام لیے بغیر ان کو ٹرول کرنے کے لیے کئی پوسٹس کی گئی تھیں۔

تاہم بدھ کو ورلڈکپ میچ کے دوران جب بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں تو نوین الحق کو گراؤنڈ میں دیکھ کر کراؤڈ کی جانب سے کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے گئے۔

شائقین کرکٹ کا خیال تھا کہ کوہلی اور نوین کے درمیان ایک بار پھر میدان میں گرما گرمی دیکھی جائے گی لیکن اس کرکٹ کے کھیل نے ہی دونوں کے درمیان جمی برف کو پگھلا دیا اور کوہلی اور نوین نے بالآخر ہاتھ ملالیے۔

افغانستان کے خلاف ویرات کوہلی جب بیٹنگ کر رہے تھے تو کوہلی نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراؤڈ کو نوین کو دیکھ کر کوہلی کوہلی کے  نعرے لگانے سے روکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv