پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئےاٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔
ان اقدامات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن روپے کی قدر اور ڈالر میں کمی کا باعث ہیں، پاکستانی روپے نے ستمبر میں عالمی سطح پربہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کیا۔
یہی نہیں حالیہ روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے، روپیہ ڈالرکے مقابلے میں 0.35 فیصد یا 1.01روپے اضافے کے ساتھ 287.74 روپے پر بند ہوا۔