بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پرعید میلادالنبی کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خود کش دھماکا مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب عید میلاد النبی کے جلوس کے قریب کیا گیا جس میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بطاہر دھماکہ جلوس کے شرکا کے درمیان ہونے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ جائے وقوعہ کی تصاویر میں کم ازکم 10 لاشیں قریب قریبی دیکھی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد کے قریب میلاد کی مناسبت سے لوگ جمع ہورہے جس کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنی تھی، البتہ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔