تازہ تر ین

حفاظتی ضمانت منظور نہ ہوئی تو نواز شریف جیل جائیں گے, رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر ظفر اللہ خان

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور نہ ہوئی تو وہ جیل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بیرسٹر ظفر اللہ خان نے بتایا کہ نوازشریف کے خلاف کیسز عملی طورپرختم ہوچکا ہے، نوازشریف واپس آکر قانون کے سامنے سرینڈر کریں گے، ہماری خواہش کے نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے، اگر حفاظتی ضمانت نہ ملی تو نوازشریف جیل جائیں گے۔

نیب کے قانون کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون بنیادی طورپر غلط ہے،ہم نے ترامیم کی بہت کوشش کی، پی ٹی آئی ،پی پی اور ن لیگ میں نیب قانون میں 90 فیصد تبدیلی پر اتفاق ہوگیا تھا لیکن پاناما کیس آنے کے بعد پی ٹی آئی نےنیب ترامیم سےانکارکردیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ نیب قانون ملک سے دشمنی کے مترادف ہے، بیوروکریسی کام نہیں کررہی ، نیب چلالیں یا ملک چلالیں، احتساب کا باقاعدہ طورپر قانون ہونا چاہیے اور کمیشن بننے چاہیے۔

بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے ملک میں سیاسی تخریب کاری کی گئی، ملک آئی سی یو میں پہنچا ہوا ہے،معیشت بیٹھ چکی ہے، 2013میں نوازشریف سے درخواست کی تھی کہ نیب قانون غلط ہے، نوازشریف نے نیب قانون پر پارلیمانی کمیٹی بنائی لیکن ہم نے سستی کی، ہماری پہلی اوردوسری حکومت میں نیب کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دینا چاہیے تھا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv