تازہ تر ین

شہباز شریف اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنسز تاحال نیب عدالتوں میں منتقل نہیں ہوسکے

 لاہور: شہباز شریف اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف نیب ریفرنسز تاحال لاہور کی احتساب عدالتوں کو نہیں بھجوائے جاسکے، لاہور کی احتساب عدالتیں تاحال اہم سیاسی کیسز کی منتظر ہیں۔پریم کورٹ نے چند نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا ہے جس کے بعد 50 کروڑ سے کم کرپشن والے کیسز بھی نیب کے دائرہ کار میں آسکیں گے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کو کئی روز گزر جانے کے باوجود لاہور کے اہم کیسز احتساب عدالتوں کو نہیں بھجوائے جاسکے۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دوبارہ ابھی تک عدالت نہیں آیا، سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس بھی دوبارہ عدالت میں آنا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس بھی بحال ہونا تھا۔

اسی طرح سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس بھی بحال ہونا تھا، سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انوار کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول ریفرنس بھی بحال ہونا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv