کراچی: نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا سے نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر فرار ہوگیا، جس میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے تھے۔ بعد ازاں کیش وین عوامی کالونی سے لاوارث حالت میں کھڑی ملی۔
ملزم سکیورٹی گارڈ کو چھوڑ کر کیش وین لے کر فرارہوا ۔ عوامی کالونی کے علاقے سے ملنے والی گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق کیش وین کا ڈرائیور اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار میں فرار ہوا۔