تازہ تر ین

صیہونی اور بین الاقوامی لابیاں چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کر رہی ہیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان دشمن طاقتوں کے آلۂ کار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا وہ شخص جس نے ایک ملعون کا کیس لڑا اسے عمران خان نے وکیل رکھا، کیا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل جیفری رابرٹس کو اپنی جیب سے فیس دےگا؟

انہوں نے کہا صیہونی اور دیگر بین الاقوامی لابیاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپانسر کر رہی ہیں، 9 مئی کے واقعے کے پیچھے بھی ان لابیوں کا ہاتھ ہے اور یہی لابیاں عالمی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل کر کے دے رہی ہیں۔

9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں پر کیس کیے گئے ہیں جو پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے بہت سے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے تو بہت سے رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 اگست کو توشہ خان کیس میں گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا  تھا تاہم بعد میں انہیں 19 اگست کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 3 سال کی سزا معطل کر دی تھی تاہم سائفر کیس میں گرفتاری کے باعث ان کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کے خلاف مقدمات بین الاقوامی عدالتوں میں بھی لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا تاہم بعد ازاں شدید دباؤ کے پیش نظر پی ٹی آئی نے جیفری رابرٹسن کی خدمات واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv