تازہ تر ین

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا (ق) لیگ میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کے لیے بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv