تازہ تر ین

بھارت : دو روز کے دوران 9 طلبہ کی خودکشی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں امتحانات کے نتائج کے بعد دو روز کے دوران 9 طالبعلموں نے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں فیل ہونے کے باعث خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق معروف تعلیمی اداروں سے ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چود نے طالبعلموں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv