تازہ تر ین

روس کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، صدر ولادی میر زیلنسکی

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔
عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے حملے کو پسپا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، یوکرین کی موجودہ زمینی صورتحال ایک چیلنج ہے تاہم ہمارا ملک لڑائی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی فوج کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں، موجودہ صورتحال کو اچھا نہیں کہہ سکتے تاہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں ہم کہیں بہتر ہیں، یوکرین کے لوگ اپنے مقبوضہ علاقوں کو واگزار کروانے اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv