تازہ تر ین

کے الیکٹرک کو پی ایم ٹی سے زخمی ہونیوالے شہری کو 92 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی عدالت نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے واقعہ سے متعلق عدالت میں کہا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گرا۔
وکیل نے کہا کہ عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے، حادثے کے بعد آج بھی جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا کہ کے الیکٹرک 30 دن میں شہری کو ہرجانے کی رقم ادا کرے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv