تازہ تر ین

حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی: مصدق ملک

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی۔
ایک انٹرویو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں، روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔
وزیر مملکت نے امیر اور غریب کے لئے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حکم پر وضع کیا گیا تھا۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے ہم نے ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا، اگر کوئی غریب خاتون گیس کا ایک یونٹ استعمال کر رہی ہے تو وہ ایف-7 یا گلبرگ کی ایک خاتون جو ادا کر رہی ہے اس کے مقابلے میں ایک چوتھائی بل دے گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv