تازہ تر ین

اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار گھٹانے کے فیصلے کا عالمی منڈی پر منفی اثر پڑا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔
منڈی میں ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 5.74 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کی قیمت 5.67 فیصد اضافے کے بعد 84.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11 لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے، اوپیک اتحادی ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv