تازہ تر ین

120 سے کم سپیڈ پر گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) اپریل سے ابوظہبی شیخ محمد بن راشد روڈ پر کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر عمل درآمد کرے گا ، یکم مئی سے حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ابوظہبی پولیس کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ اس بڑی شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہلی اور دوسری لین پر بائیں طرف سے ہوگی۔
میڈیا کے مطابق کم رفتار گاڑیوں کو تیسری لین میں جانے کی اجازت ہوگی، جہاں کم از کم رفتار کا تعین نہیں کیا گیا ہے، پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ بھاری گاڑیاں جنہیں سڑک کی آخری لین استعمال کرنی چاہیے ، ان کو کم از کم رفتار کے اصول کے تحت نہیں رکھا جائے گا۔
ایک بار جب یہ اصول اپریل میں نافذ ہو جائے گا، ان لوگوں کو انتباہی نوٹس جاری کیے جائیں گے جو مقرر کردہ لین پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جائیں گے، حکام نے بتایا کہ پھر یکم مئی کو 400 درہم جرمانہ لاگو ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv