تازہ تر ین

امریکی وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، صحافی کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلنکن نے روس میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کااظہارکیا اور صحافی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزارئے خارجہ نے امریکا روس سفارتی مشن کے لیے سازگار ماحول بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا،اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ روسی وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں روس میں گرفتارامریکی صحافی سے متعلق بات چیت ہوئی۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکی صحافی کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی، امریکا کا صحافی کے کیس کو سیاسی رنگ دےکر ہلچل مچانا ناقابل قبول ہے۔
خیال رہے کہ روس نے وال اسٹریٹ جرنل کے ماسکو بیورو میں کام کرنے والے امریکی رپورٹر کو امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں جمعرات کو گرفتارکیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv