تازہ تر ین

کین ولیمسن زخمی، آئی پی ایل سے باہر

لاہور: (ویب ڈیسک)چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن افتتاحی میچ میں زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والےکین ولیمسن نے اسکوائر لیگ بائونڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی۔
اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ سے قبل سینئر کرکٹر کی اس تکلیف نے کیوی کپتان گیری اسٹیڈ کو بھی پریشان کردیا،انھوں نے کہا کہ ہمیں کین ولیمسن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ابھی ورلڈ کپ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔واضح رہے کہ کین ولیمسن نے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیح دی تھی ۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv