تازہ تر ین

آئی ایم ایف نے سستے پٹرول کی حکومتی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلئے سستے پٹرول کی سکیم پر شدید اعتراض کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطے میں آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔
آئی ایم ایف نے سکیم کی سبسڈی، کنزیومر کی تعداد اور سکیم میں ہونے والے نقصان سے متعلق حکومت سے مکمل پلان مانگا ہے، آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv