تازہ تر ین

کراچی: جانوروں کی اموات پر گورنر سندھ تشویش میں مبتلا، چڑیا گھر جا پہنچے

کراچی: (ویب ڈیسک) چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کی موت اور ہتھنی کے جوڑوں میں بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد گورنر سندھ اور وزیر بلدیات صورتحال کا جائزہ لینے چڑیا گھر پہنچ گئے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی درخواست پر گورنر سندھ اور وزیر بلدیات نے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جانوروں کی خوراک کی بندش اور مسلسل اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کے حوالے سے بیماری کی اطلاعات تھیں، جانوروں کو کھانا نہ دینے کے حوالے سے وزیر بلدیات نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جہاں کوتاہی ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی، یہ ہمارا قدیم ورثہ ہے، چڑیا گھر میں 8 سو سے زائد قیمتی جانور، پرندے موجود ہیں، 5 ڈاکٹرز کی عالمی معیار کی کمیٹی علاج کیلئے تشکیل دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv