تازہ تر ین

رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

دبئی : (ویب ڈیسک) دبئی میں حالیہ رمضان المبارک میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت افطار اور کھانا تقسیم کرنے والوں پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دبئی حکومت نے عطیہ کردہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اجازت پر زور دیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکومت نے اعلان کیا کہ لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزار درہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ عائد کیا جائے گا یا کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv