تازہ تر ین

پنجاب میں مفت آٹے کا حصول 2 شہریوں کی جان لے گیا

مفظر گڑھ، بہاولنگر: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے مفت آٹے کا حصول دو شہریوں کی جان لے گیا۔
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹے کے حصول کیلئے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا لیکن اس کی جان چلی گئی۔
رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لیے آٹے کی لائن میں لگی تھیں، بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی تاہم ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دمتوڑ گئیں۔
اس کے علاوہ ملتان میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
دوسری جانب بہاولنگر کے ایک پارک میں قائم مفت آٹے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شکرگڑھ میں ڈنڈا بردار شہریوں نے آٹے سے بھرا ٹرک لوٹ لیا جبکہ رحیم یار خان میں آٹے کے تھیلے لے جانے پر عملے نے شہری کو تھپڑمار کر تھیلے چھین لیے۔
اس کے علاوہ ملتان اور صادق آباد میں بھی آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv