تازہ تر ین

روپے کی مسلسل بے قدری ، ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار

کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 282 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 240 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 599 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv