تازہ تر ین

ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رجحان میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے اور جنوری میں کریڈٹ کے ذریعہ خریداری کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر33.5 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 33.5 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔
دسمبر2022 کے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کے زریعہ خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ دسمبر میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv