تازہ تر ین

بہاولپور : بھتیجے نے تین پھوپھیوں کو تیز دھارآلے سے قتل کردیا

بہاولپور : (ویب ڈیسک) بہاولپور میں انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھتیجے نے تین پھوپھیوں کے گلے تیز دھارآلے سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے کرناں بستی میں بھتیجے نے اپنی تین پھوپھیوں کے گلے کاٹ دیے، ملزم وسیم شاہ نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ ہے ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت شمیم مائی، پروین مائی اور شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، تینوں خواتین سگی بہنیں ہیں جو بھتیجے کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم وسیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv