تازہ تر ین

نوبیل امن انعام 2023: چار سال میں سب سے کم امیدوار نامزد

اوسلو: (ویب ڈیسک) ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق رواں برس نوبیل امن انعام کے لیے گزشتہ چار سال میں سب سے کم امیدوار نامزد کیے گئے ہیں ، امیدواروں کے ناموں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی نوبیل کمیٹی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ فروری کی آخری تاریخ تک 305 امیدواروں کو 2023 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو کہ چار سال میں سب سے کم تعداد ہے، امیدواروں میں 212 افراد اور 93 تنظیمیں شامل ہیں۔
اوسلو میں قائم تنظیم کا بتانا تھا کہ گزشتہ سال کے 343 امیدواروں کے مقابلے میں رواں سال نوبیل انعام کے لیے امیدواروں میں کمی آئی ہے اور یہ 2019 کے بعد رجسٹرڈ ہونیوالے امیدواروں کی سب سے کم تعداد ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ آٹھ سال میں امیدواروں کی سالانہ تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے ، سال 2016 میں 376 امیدوار شامل تھے جو سب سے زیادہ امیدواروں کا ایک ریکارڈ تھا۔
واضح رہے کہ امن کا نوبیل انعام ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دیا جاتا ہے جبکہ دیگر ایوارڈز سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں انعام کے بانی الفریڈ نوبیل کی خواہش کے مطابق پیش کیے جاتے ہیں۔
انعام یافتہ افراد 10 دسمبر کو ایوارڈ کی تقریبات میں انعامات وصول کرتے ہیں، جو 1896 میں نوبیل کی وفات کی برسی کی تاریخ ہے، نوبیل انعام میں ایک ڈپلومہ، ایک گولڈ میڈل اور 10 ملین سویڈش کرونر نقد انعام کی صورت میں دیے جاتے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv