کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونے لگی، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 17 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 272 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف دور حکومت میں ڈالر اب تک 89 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
































