تازہ تر ین

حالات انتہائی گھمبیر، الیکشن کروا کر چوروں کو بھگانا ہوگا: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تھوک کے بھاؤ استعفے منظور کر کے نیا سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے جو کھچڑی پکائی جا رہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے اس سے قوم آشنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv