تازہ تر ین

احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے: پرویز الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے، امید ہے احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی۔
ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت کے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا ہے، احساس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر اسے کسی دور میں بند نہیں کیا گیا، امید ہے احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی، احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مستحق افراد کی مدد کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خدمات کو بھی سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv