تازہ تر ین

سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور: (ویب ڈیسک) سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی کے قتل کے ملزم عدنان آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ ملزم عدنان آفریدی نے 16 جنوری کو لطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد اسے پولیس نے موقع پر گرفتار کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv