تازہ تر ین

ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، عامر کیانی پر مشتمل وفد امین الحسنات کا خیرمقدم کرے گا، دربار عالیہ بھیرہ شریف کے ہزاروں مریدین بھی تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے، پیرامین الحسنات آج بھیرہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر ینگے۔
واضح رہے کہ پیر امین الحسنات نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بھی رہے ہیں، پیر امین الحسنات این اے 64 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv