تازہ تر ین

سلامتی کمیٹی اجلاس، معیشت کو نشانہ بنانیوالے سوشل اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv