تازہ تر ین

ترکیہ کا عوام کو نئے سال کا تحفہ،کم سے کم ماہانہ اجرت میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کی حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو نئے سال کا شاندار تحفہ دیتے ہوئے ملازمین کی کم سے کم ماہانہ اجرت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔
ترک صدارتی حکام کے مطابق جنوری 2023 سے ملازمین کی کم سے کم اجرت میں 55 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔
ماہانہ اجرت میں تازہ ترین اضافے کے بعد ترکیہ میں ملازمین کی کم سے کم ماہانہ اجرت 8 ہزار 506 لیرا( ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) ہوجائے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کو نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر ضروت ہوئی ہو تو سال میں کم سے کم اجرت میں دوبارہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افراط زر کی سالانہ شرح میں 85 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا لیکن اب اس میں قدرے کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
ترک صدر نے بتایا کہ مالکان اور ملازمین کی یونینز کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکیں اس لیے حکومت نے کم سے کم اجرت کا تعین کرنے کے لیے قدم اٹھایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ملبوسات مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر رمضان کایا کا کہنا ہے کہ کم اسے کم اجرت میں تازہ ترین اضافہ ترکیہ میں کاروباری اداروں میں تشویش کا باعث بنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv