تازہ تر ین

طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی، او آئی سی کی شدید الفاظ میں مذمت

لاہور : (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پریشان کن فیصلہ قرار ، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
او آئی سی نے ایک بیان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اور افغان معاملات پر ان کے خاص ایلچی کی جانب سے طالبان حکومت کو بار بار ایسے اقدامات سے خبردار کیا گیا تھا۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہٰ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کا معاملہ رکے گا نہیں اور طالبان حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گا۔
بیان کے مطابق ان کے خیال میں یہ فیصلہ دراصل افغان خواتین کو تعلیم، روزگار اور سماجی انصاف جیسے اپنے بنیادی حقوق تک رسائی سے روکنے کی ایک کوشش ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ اپنے روابط کی پالیسی پر قائم ہے تاہم اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی طالبان سے اپنے کیے ہوئے وعدوں کے پیش نظر اپنے فیصلوں کے ذریعے اعتماد بحال کرنے کیلئے خواتین کی تعلیم پر لاگو پابندی کا یہ فیصلہ فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv