تازہ تر ین

مشہور پھل سے بیکٹیریا اور جراثیم کُش لپ اسٹک تیار

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میک اپ کی تمام اشیا میں لپ اسٹک پر جراثیم اور بیکٹیریا منتقل ہونے کا سب سے بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ اب اس میں کروندے (کرین بیری) سے نکالا ایک جزو ملایا گیا ہے جو لپ اسٹک پر جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس جمع نہیں ہونے دیتا۔
اکثرخواتین اپنی لپ اسٹک میں دوستوں کو بھی شریک کرتی ہیں جس سے ان پر جراثیم جمع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اب امریکن کیمیکل سوسائٹی کے مطابق اس سے قبل سرخ ڈریگن فروٹ سے بھی لپ اسٹک بنائی گئی ہے جو کیمیائی اجزا کا متبادل ثابت ہوئی لیکن اب کرین بیری کے کشید کردہ ایک کیمیکل ملا کراسے جراثیم کش بنایا گیا ہے۔
سائنسدانوں نے لپ اسٹک کی کریم بیس میں کروندے سے اخذ کردہ کیمیکل ملایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک قسم کا مکھن، وٹامن ای، پرووٹامن بی فائیو، باباسو اور مگرناشپتی (ایوکیڈو) تیل بھی شامل کیا ہے۔ اب کرین بیری والی لپ اسٹک والی کریم پر مختلف اقسام کے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس ڈالے گئے اور وہ ایک منٹ میں بھی ہی فنا ہوکر غائب ہوگئے۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی ادویہ کے سامنے ڈٹ جانے والے ڈھیٹ بیکٹیریا، مائیکوبیکٹیریا اور فنگس وغیرہ بھی پانچ گھنٹے بعد فنا ہوکر غائب ہوگئے۔ اسی بنا پر ماہرین پرامید ہیں کہ ان کی تیارکردہ کروندے والی لپ اسٹک بہت سی اقسام کے جراثیم سے تحفظ دے سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv