تازہ تر ین

سینیٹر اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، 14 روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ پر 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست منظور کر لی۔
ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے مزید اعظم سواتی کی ضرورت نہیں، ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کے پاس اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ ہفتہ کے روز مکمل ہو رہا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین دسمبر تک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv