تازہ تر ین

ہربھجن سنگھ بھارتی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے، کپتان اور کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں بدترین شکست پر پھٹ پڑے۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارتی ٹیم کے لیے کوچ راہول ڈریوڈ کی کاوشوں کو سراہا تاہم انہوں نے راہول ڈریوڈ کی بھی تبدیل کا مطالبہ کرتے ہوتے ہوئے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہونے والے کسی کرکٹر کو بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر آپ راہول ڈریوڈ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کوچنگ سے نہیں ہٹانا چاہتے تو کسی ایک شخص کو ان کی مدد کے لیے لائیں جو حال ہی میں ٹی ٹوئنْٹی کے فارمیٹ سے ریٹائر ہوا ہو۔
ہربھجن نے اشش نہرا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کرکٹ کو لے کر بہترین ذہانت ہے، انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ جو کیا اسے دیکھیں، یہ نوجوان کرکٹرز کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اگر اشش نہرا کو ٹیم میں لایا جاتا ہے۔
سابق کرکٹر نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں بھی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے کپتان ہوسکتے ہیں، وہ بھارتی ٹیم کے سب سے بہترین آل راؤنڈر ہیں اس وقت کپتانی کے لیے ان سے بہتر کوئی چوائس نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv