تازہ تر ین

سیمی فائنل میں شکست: ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلین خطے کو کچھ خواب حاصل کرنے اوردلوں میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹر نے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں گزارے گئے لمحات کو یادگار بھی قرار دیا۔
ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والے فینز کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی یونیفارم کو اپنے ملک کے لیے زیب تن کرنے کو اپنے لیے فخر قرار دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv