تازہ تر ین

9 ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ میں کتنے افراد ہلاک ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

امریکا : (ویب ڈیسک) نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین میں ایک ایک لاکھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرد موسم آ رہاہے اس لیے فریق مذاکرات کریں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ سے جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین میں ایک ایک لاکھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی ساز و سامان، ہاک ائیر ڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے اب تک 18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv