تازہ تر ین

بھارتی حریف کو شکست: بابر مسیح ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انتالیہ : (ویب ڈیسک) پاکستان کے بابر مسیح نے ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے برجیش دھامانی کو شکست دی۔
ترکیہ کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایف ایس ورلڈ امیچر اسنوکرچیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف برجیش دھامانی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔
انہوں نے ایک کے مقابلے میں چار فریم سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔اس سے قبل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان اور محمد سجاد شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv