تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

نئی دلی : (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممکنہ دورہ بھارت پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق کام جاری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق ابھی اعلان نہیں کیا گیا،سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت سے متعلق کام جاری ہے، دورے کا وقت طے ہونے پر بتا دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv