تازہ تر ین

بچوں کی حوالگی کاکیس: فیروز خان سے ماہانہ آمدن کی تفصیلات طلب

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے فیروز خان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے اداکار فیروز خان سے ماہانہ آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
دوران سماعت وکیل فیروز خان نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت میں علیزا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے، بچوں کے والد اگربچوں سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv