تازہ تر ین

اسمارٹ گلاس سولر وائی فائی سسٹم متعارف

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی سیاستدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین نے ایک ایسا نیا وائی فائی سسٹم متعارف کرایا ہے جو سورج کی شعاعوں سے چلے گا جس کا نام “صبح کی کھڑکیاں” رکھا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا سسٹم ہے۔
نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تاہم مستقبل میں اس سے اسپیشل اسمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ جو سورج کی کرنوں کو لاسل کی ڈیٹا مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کے لیے روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی۔
اس نئے سسٹم کی مدد سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس نئے سسٹم میں توانائی بھی کم خرچ ہو گی۔
اسمارٹ گلاس سولر وائی فائی سسٹم سے ڈیٹا کی منتقل زیادہ تیزی اور آسانی سے ممکن ہو گی اور یہ ایجاد ماحول دوست بھی رہے گی۔
سعودی سائنسدان اپنی ایجاد کے پہلے ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے عملی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیٹا کی شرح بڑھانے پر بھی ریسرچ کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv