تازہ تر ین

راناثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے ، فواد چودھری

وزیرآباد : (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے، ان کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہی، حکمران اہم عہدوں پر آگئے لیکن ان کے ذہن تبدیل نہیں ہوئے۔
وزیرآباد میں فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیرآباد سے ہمارا پروگرام شروع ہوگا، پیر سے ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، اسلام آبادانتظامیہ کی جانب سے مضحکہ خیز شرائط رکھی گئی ہیں۔
ہمارا مارچ پرامن ہے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے شر ط عائد کی گئی ہے کہ اسٹیج پر 12لوگ ہوں گے اور وہ بھی انتظامیہ طے کرے گی، اسلام آبادانتظامیہ کی جانب سے مضحکہ خیز شرائط رکھی گئی ہیں۔لیکن ملکی تاریخ میں سب سے بڑا مارچ ہوگا، راناثنااللہ نے کہا کہ اختر مینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے، حیرت یہ ہے کہ کرپٹ ،دہری شہریت والے عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv