تازہ تر ین

عثمان بزدار کو عدالت سے ریلیف مل گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کو تادیبی کارروائی کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا۔ عثمان بزدار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب لاہور نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ نیب نے وجوہات اور زیر التوا انکوائری سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیب کو عثمان بزدار کی ممکنہ گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت کی مزید کارروائی 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv