تازہ تر ین

امریکا میں بینکوں اور کاروباری کمپنیوں سے بھتہ وصولی میں اضافہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں بھتہ اور تاوان لینے کے جرائم بڑھ گئے، ایک سال میں امریکی بینکوں اور کمپنیوں کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر بھتہ اور تاوان کی صورت میں ادا کرنا پڑے۔ امریکی بینکوں اور نجی کمپنیوں کی کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران بھتہ خوری اور تاوان کے 1489 واقعات رپورٹ ہوئے، دوہزار بیس کے مقابلے میں دو ہزار اکیس میں بھتہ خوری کے واقعات تین گنا بڑھ گئے۔ امریکی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا امریکا میں نجی کاروباری کمپنیوں کے لئے خطرات میں اضافہ ہوگیا، پانچ بڑے بھتہ لینے والے گروہوں میں روسی سائبر کرائم والے ہیں، رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب3 درجن کے قریب کاروباری اداروں اور بینکوں کی مشترکہ کانفرنس ہوئی۔ تاوان وصولی میں زیادہ تر کمپیوٹر ہیکنگ کے شعبے سے متعلق لوگ ہیں جو کاروباری کمپنیاں اور ادارے تاوان کی ادائیگی سے انکار کرتے ہیں ہیکرز ان کا ڈیٹا عام کر دیتے ہیں، اس اقدام سے کاروباری کمپنیوں کے لئے عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا، رواں برس مارچ میں صدر جوبائیڈن نے سائبر سکیورٹی قانون پر دستخط کئے تھے۔ نئے قانون کے مطابق کوئی تاوان طلب کرے تو کمپنیاں72 گھنٹوں کے اندر ہوم سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گی، تاوان ادا کر چکی ہوں گی تو24 گھنٹوں میں اطلاع دینا لازم ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv